ETV Bharat / state

کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خانقاہوں و درگاہوں میں دعائیں

کورونا وبا کے کیسز میں لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس سے لوگوں میں خوف کا بھی ماحول ہے۔ اس وبا کے خاتمے کے لیے درگاہ و خانقاہوں میں دعائیں کی جا رہی ہیں۔

کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خانقاہوں و درگاہوں میں دعائیں
کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خانقاہوں و درگاہوں میں دعائیں
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 5:09 PM IST

ممبئی میں بزرگوں کی بارگاہ میں حاضری اور دربار عبدالجبار سے لے کر دہلی حضرت نظام الدین اولیاء، محبوب الٰہی، حضرت امیر خسرو اور راجستھان کے سرواڑ قصبے میں حضرت بابا سید فخر الدین چشتی اور اجمیر شریف حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی بارگاہ میں کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ممبئی کے حاجی عبدالمنان شیخ ملک کی سلامتی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لیے صوفی خانقاہوں پر حاضری دے رہے ہیں۔ اسی امید کے ساتھ منان شیخ آج حضرت خواجہ غریب نواز کی ماہانہ چھٹی شریف میں حاضری دینے پہنچے۔

اس موقع پر ان کے ساتھ حضرت نظام الدین اولیاء کے خادم حافظ سید حماد نظامی اور اجمیر درگاہ کے خادم سید عارف حسین اشرفی چشتی بھی موجود رہے۔

اجمیر درگاہ میں فی الحال عام زائرین کے داخل ہونے پر پابندی ہے، یہی وجہ ہے کہ کئی عقیدت مندوں نے درگاہ گیسٹ ہاؤس کی بالکانی، نظام گیت اور آس پاس کی گلی اور بازار میں کھڑے رہ کر چھٹی شریف کی فاتحہ میں شرکت کی اور گھر میں ہی نیاز دلائی۔

درگاہ شریف میں چشتیہ شجرہ پڑھا گیا اور خاص و عام عقیدت مندوں کے لئے دعا کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.