اجمیر: اجمیر درگاہ ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام دیتے آئی ہے۔ جس کا جیتا جاگتا ثبوت ایک بار پھر دیکھنے کو ملا۔ جموں و کشمیر کے امرناتھ عقیدت مندوں کی اجمیر شریف درگاہ میں سلامتی کی دعائیں مانگی جا رہی ہے۔ صوفی حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں امرناتھ سفر میں زخمی اور لاپتہ مسافروں کی صحت یابی اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔ اس دعا کا اہتمام درگاہ شریف میں خادمو اور زائرین نے مشترکہ طور پر کیا۔ Pray for Amarnath Yatris in Ajmer
واضح رہے کہ امرناتھ یاترا کے دوران بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہیں جس کی تلاش جاری ہے۔ امرناتھ گُپھا کے قریب جمعہ کی شام تقریباً 5.30 بجے بادل پھٹ گیا تھا۔ اس میں 16 لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ کئی لوگ لاپتہ بھی ہیں۔ اس حادثے کے بعد بھارتی فوج کی قیادت میں این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور آئی ٹی بی پی کی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ Amarnath Cave Shrine Received 28 mm of Rainfal
مزید پڑھیں: