ETV Bharat / state

راجستھان میں بی جے پی کی نفرت کی سیاست کو ناکام کریں گے: پی ایف آئی - غیر مسلم لوگوں میں ڈر اور خوف

پی ایف آئی کے سیکرٹری (راجستھان) تاج محمد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عوام سے مالپورہ معاملے میں بی جے پی کی نفرت والی سیاست اور جھوٹی خبروں سے بچنے کی اپیل کی ہے۔

بی جے پی کی نفرت کی سیاست کو ناکام کریں گے: پی ایف آئی

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 6:20 PM IST

ریاست راجستھان کے مالپورہ علاقہ میں غیر مسلم لوگوں میں ڈر اور خوف سے علاقہ چھوڑنے کی خبروں کی مذمت کرتے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے اسے بی جے پی کی بڑی سازش قرار دیا ہے۔ پی ایف آئی کے راجستھان کے سیکرٹری تاج محمد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عوام سے مالپورہ معاملے میں بی جے پی کی نفرت والی سیاست اور جھوٹی خبروں سے بچنے کی اپیل کی ہے۔

بی جے پی کی نفرت کی سیاست کو ناکام کریں گے: پی ایف آئی

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا الزام ہے کہ راجستھان کے مالپورہ علاقے میں ہندوؤں کے ذریعے مسلمانوں کو زمین بیچ کر علاقہ چھوڑ کر جانے کی خبر بے بنیاد ہے۔ بی جے پی کے ذریعے 'زمینی جہاد' نام دے کر ہندو اور مسلمان میں نفرت پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔

پی ایف آئی کے صوبائی سیکرٹری تاج محمد کے مطابق پولیس نے بھی مالپورہ علاقے سے ہندوؤں کے ذریعے علاقہ چھوڑ کر جانے کی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔

پی ایف آئی کے مطابق بی جے پی ہندو مسلم میں نفرت پھیلانے کی سیاست کرتی ہے، یہی وجہ ہے کی 'ہندووادی تنظیموں' اور بی جے پی کے لوگوں نے مالپورہ میں اپنے گھروں کے باہر 'پلاین' کے پوسٹر لگا کر ووٹ بینک کی سیاست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل شاہین اقوام متحدہ میں طالبان حکومت کے سفیر نامزد

انہوں نے بتایا کہ کہ اس معاملے میں ٹونک پولیس کے اعلیٰ افسران نے تفتیش کے بعد پایا کہ ہندوؤں کے ذریعے مالپورہ چھوڑ کر جانے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹی ہے۔ پولیس نے عوام سے مذہبی بھائی چارہ، پیار و محبت قائم رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.