ETV Bharat / state

راجستھان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ آج - راجستھان کی خبریں

راجستھان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے ۔ جس میں 30 لاکھ سے زائد رائے دہنگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔

polling-is-under-way-for-90-rajasthan-municipal-bodies
راجستھان بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ آج
author img

By

Published : Jan 28, 2021, 10:20 AM IST

راجستھان کے 20 اضلاع کے 90 مقامات پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوگیا ہے۔جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

اس ضمن میں مختلف علاقوں کے عوام علی الصبح ووٹنگ کے لیے پولنگ مراکز پر رائے دہی کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔

انتخابات کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ان انتخابات میں 30 لاکھ 28 ہزار 544 ووٹرز اپنے امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

راجستھان میں ایک میونسپل کارپوریشن، 9 میونسپل کونسل اور 80 میونسپلٹیز کے لیے انتخابات ہورہے ہیں، جہاں 9930 امیدوار میدان میں ہیں۔

3035 وارڈز میں 5253 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جہاں 8328 ای وی ایم ہیں۔

راجستھان کے اجمیر، بانسواڑا، بیکانیر، بھیلواڈا، بوندی، پر تاپ گڑھ، چتوڑگڑھ، چورو، ڈونگر پور، ہنومان گڈھ، جیسلمیر جالور ،جھالاواڑ، جھنجھنو، ناگور، پالی، راجسمند، سیکر، ٹونک اور ادیپور کے 90 شہروں میں انتخابات ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابات کے نتائج کا اعلان31 جنوری کو ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.