ETV Bharat / state

راجستھان میں سیاسی صورتحال جمہوریت کے لیے ٹھیک نہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ ، جو راجستھان میں پارٹی انچارج بھی ہیں، نے راجستھان میں جاری سیاسی رسہ کشی اور منتخب حکومت کو متزلزل کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی جمہوریت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 9:01 AM IST

راجستھان میں سیاسی صورتحال جمہوریت کے لیے ٹھیک نہیں ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (آپ) کے سنجے سنگھ نے کانگریس کو "125 سالہ پرانی پارٹی جو ختم ہونے والی ہے" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ راجستھان کی سیاسی صورتحال بھارت میں جمہوریت کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے ریاست میں جاری سیاسی بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا ایک پارٹی اپنے اراکین اسمبلی بیچ رہی ہے تو دوسری پارٹی انہیں خرید رہی ہے۔ صورتحال یہاں تک جا پہنچی کہ کانگریس کو اپنے نائب وزیر اعلی اور ریاستی صدر (سچن پائلٹ) کو بغاوت کے الزام میں برطرف کرنا پڑا۔

رکن پارلیمان نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'سیاست میں اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت ملک میں جمہوریت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'کانگریس ایک سیاسی پارٹی کی حیثیت سے مر رہی ہے کیوں کہ اس میں لیڈرشپ ہی نہیں ہے۔'

گوا اور دیگر ریاستوں کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں ملک کی سب سے بڑی پارٹی اپنی حکومت بچانے میں ناکام رہتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کانگریس کو ووٹ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ کچھ دوسری پارٹیاں حکومت بنا لیتی ہے یہاں تک کہ لوگوں کے ووٹ ڈالنے کے بعد بھی یہی ہوتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ"کانگریس پارٹی ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ یہ 125 سالہ پرانی پارٹی ہے جس کو وینٹیلیٹر لگا دینے کے باوجود بھی اسے بچایا نہیں جاسکتا۔"

سنجے سنگھ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی پارٹی ریاست میں آئندہ کارپوریشن کا الیکشن لڑے گی۔

یہ پوچھے جانے پر کہ پارٹی کب راجستھان کے لیے لیڈر کا اعلان کرے گی ، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کے بعد جلد ہی یہ کام انجام دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.