ETV Bharat / state

جودھ پور: پولیس اہلکاروں کا شاندار استقبال، پھولوں کی بارش

راجستھان کے شہر جودھ پور میں سات تھانہ علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔ جس کی وجہ سے پولیس کی طرف سے بار بار لاک ڈاؤن پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں کمیشنریٹ جھنور پولیس نے ڈولی اور جھنور میں پیدل مارچ کیا اور لوگوں کو کورونا کے پیش نظر گھروں میں رہنے کا پیغام دیا۔ اس دوران گاؤں کے لوگوں نے پولیس اہلکاروں کے جوانوں پر پھول برسائے۔

policemen received a grand welcome during march in jodhpur rajasthan
پولیس اہلکاروں کا شاندار استقبال، پھولوں کی بارش کی گئی
author img

By

Published : Apr 12, 2020, 4:46 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کے لونی میں کورونا وائرس کا انفیکشن روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے سات تھانہ علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں پولیس اہلکاروں نے پیدل مارچ کیا اور لوگوں کو کورونا سے بچنے کے لیے گھروں میں رہنے کی اپیل بھی کی۔

policemen received a grand welcome during march in jodhpur rajasthan
پولیس اہلکاروں کا شاندار استقبال، پھولوں کی بارش کی گئی

اسی دوران جھنور تھانہ آفیسر پرمیشوری کی سربراہی میں پیدل مارچ کرکے لوگوں کو لاک ڈاؤن سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں گاؤں کے لوگوں نے پیدل مارچ کے دوران پھولوں کی بارش کے ساتھ ساتھ ڈھول بجا کر پولیس اہلکاروں کا زبردست استقبال کیا۔

پورے ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے جاری لاک ڈاؤن کے دوران عام لوگوں کی جانب سے گھروں میں رہ کر اس لاک ڈاؤن کی پیروی کی جارہی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی پولیس اور محکمہ میڈیکل کے انتظامیہ کے ساتھ مل کر انتظامیہ عام آدمی کے مفاد کے لیے دن رات کام کر رہا ہے۔

پولیس افسر پرمیشوری نے بتایا کہ کورونا وائرس کا انفیکشن پھیل رہا ہے۔ اس کی وجہ سے ہر گاؤں میں پیدل مارچ کرنے کے ساتھ لاک ڈاؤن کا خیال رکھنے کا بھی پیغام دیا جا رہا ہے۔ اسی دوران انہوں نے عوام سے کہا کہ آپ سب لوگ گھروں میں ہی رہیں، جلد ہی ہم پورے ملک سے کورونا کو شکست دیں گے۔ اسی کو لے کر پیدل مارچ کرکے لوگوں کو اس کے بارے میں بیدار کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.