ETV Bharat / state

جے پور: پولیس نے درگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے - حضرت خواجہ حسن معین الدین چشتی

جے پور میں برہم پوری پولیس کی جانب سے درگاہ میں پھول پیش کیے گئے اورملک میں امن و امان کی دعائیں مانگی گئیں۔

جے پور: پولیس کی جانب سے درگاہ میں عقیدت کے پھول پیش کیے

author img

By

Published : Feb 19, 2021, 3:12 PM IST

راجستھان کے شہر اجمیر میں حضرت خواجہ حسن معین الدین چشتیؒ کا عرس مبارک چل رہا ہے، ایسے میں ان کے عرس میں شرکت کرنے کے لیے ریاست بھر، ملک اور بیرون ممالک سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین اجمیر پہنچتے ہیں۔

جے پور: پولیس کی جانب سے درگاہ میں عقیدت کے پھول پیش کیے
جے پور: پولیس کی جانب سے درگاہ میں عقیدت کے پھول پیش کیے

وہیں، اگر بات کی جائے جے پور کی تو جے پور میں بھی الگ الگ درگاہوں سے بڑی تعداد میں زائرین اپنی عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے اجمیر جاتے ہیں۔

ان زائرین کو کسی طرح سے کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے، اس کے لیے راجستھان پولیس بھی کافی مستعد نظر آرہی ہے۔

پولیس کی مستعدی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ راجستان پولیس کے جوان جے پور کی ہر درگاہ کے باہر کثیر تعداد میں نظر آرہے ہیں۔

وہیں، گزشتہ شب کو جے پور کی کربلا درگاہ میں راجستان پولیس کی جانب سے عقیدت کے پھول پیش کیے گئے۔

یہاں پر جے پور، برہم پوری پولیس تھانے کی جانب سے عقیدت کے پھول پیش کرتے ہوئے ملک میں امن و امان کی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر برہم پوری پولیس تھانے کے انچارج بھرت سنگھ، کربلا یوا شانتی اوسدھار سمیتی کے عہدیداران اور ممبران سمیت کانگریسی رہنما موجود رہے۔

وہیں، راجستھان پولیس کی جانب سے اس مرتبہ کربلا درگاہ میں چائے کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

درگاہ میں عقیدت کے پھول پیش کرنے کے بعد پولیس کی جانب سے بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ کے آستانے پر مسلم راشٹر منچ نے پیش کی چادر

جے پور: پولیس نے درگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.