جیسلمیر: راجستھان پولیس نے بھارت۔پاکستان سرحد سے متصل ضلع جیسلمیر کے رام گڑھ سرحدی علاقے میں گھوم رہے دو مشتبہ کشمیری افراد کو پکڑا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس نے رام گڑھ تھانہ علاقے کے کھوئیالہ گاؤں سے دو کشمیری مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تفتیش کے دوران دونوں نے اپنے نام جمیل اقبال ولد جلال الدین(23 برس) اور معروف حسین ولد قمردین (25) بتائے ہیں۔ دونوں مشتبہ افراد جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے اتولی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ Security Agencies Interrogating Suspects
اس معاملے میں تھانہ انچارج اچلا رام نے بتایا کہ 'ابتدائی پوچھ گچھ میں دونوں نوجوانوں نے گاؤں میں چندہ لینے کے لیے یہاں آنے کی بات کہی ہے۔ تاہم اب تک ان کی طرف سے ایسی کوئی چیز موصول نہیں ہوئی جس سے یہ ثابت ہو کہ وہ چندہ لینے آئے ہیں۔ ایسے میں ان دونوں کو جیسلمیر لایا گیا اور انہیں سکیورٹی ایجنسیوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ایجنسیاں مشترکہ طور پر دونوں نوجوانوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Kashmiri Youth Arrested جیسلمیر میں بی ایس ایف نے دو مشتبہ کشمیری شہریوں کو گرفتار کیا
واضح رہے کہ ماضی میں بھی پکڑے گئے مشتبہ کشمیری افراد بھی جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے رہنے والے تھے اور وہ بھی چندہ اکٹھا کرنے کے لیے جیسلمیر میں پکڑے گئے تھے۔ ذرائع کی مانیں تو اب ان دونوں مشتبہ افراد کے جیسلمیر پہنچنے کی اصل وجہ جے آئی سی میں ہی معلوم کی جائے گی۔ بی ایس ایف کے آپریشن الرٹ کی وجہ سے ان دنوں سرحد سے ملحقہ علاقوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ سرحدی علاقے سے کئی مشتبہ افراد کو بھی پکڑا جا رہا ہے۔ جن سے حراست میں پوچھ گچھ جاری ہے۔