ETV Bharat / state

Popular Front Of India: 'صحت کے پروگرام پر پولیس کارروائی غلط' - بھیلواڑا میں پی ایف آئی پروگرام پرلاٹھی چارج

بھیلواڑا میں گزشتہ روز پولیس نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا Popular Front of India کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام پر کارروائی کرتے ہوئے لاٹھی چارج کی تھی۔ جس کے بعد آج پیر کے روز پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے بیان جاری کرتے ہوئے پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھائے ہیں اور حکومت سے سخت اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ایف آئی
پی ایف آئی
author img

By

Published : Nov 29, 2021, 3:56 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع بھیلواڑا میں گزشتہ روز اتوار کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس کی جانب سے بلا اجازت پروگرام منعقد کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے اس دوران لاٹھی چارج بھی کیا اور چند لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

وہیں پولیس کی اس کارروائی کے بعد آج پیر کے روز پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا۔ یہ بیان پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر آصف خان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

اس بیان میں آصف خان کا کہنا ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی سطح کی مہم کے تحت ہم لوگوں کی جانب سے عوام میں نشے کے خاتمہ کو لے کر بیداری لانے کے مقصد سے صحت دوڑ منعقد کی گئی تھی۔ لیکن پولیس کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے اس طرح کا پروگرام منعقد کرنا انہیں ناگوار گزرا کہ یہاں پر پولیس نے لاٹھی چارج کردی۔

صحت کے پروگرام پر پولیس کارروائی غلط

مزید پڑھیں: راجستھان میں بی جے پی کی نفرت کی سیاست کو ناکام کریں گے: پی ایف آئی

انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگ گزشتہ کئی روز سے پروگرام کی اجازت لینے کے لیے ہر افسر کے پاس جارہے تھے، ہم لوگوں کو کورونا وبا کا حوالہ دیتے ہوئے پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی، لیکن گزشتہ دو روز سے راجستھان کی سابق وزیراعلی وسندھرا راجے اسی علاقے میں کئی پروگرام منعقد کر رہی ہیں اور ان کے پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ بھی نظر آرہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ان کے پروگروم پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے لیکن پولیس ہم لوگوں پر کارروائی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے اشارے پر یہ پوری کارروائی کو عمل میں لایا گیا ہے، لیکن ہم لوگ پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

آصف خان نے مزید کہا کہ ہم راجستھان حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس کی جانب سے کی گئی اس کارروائی کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.