ETV Bharat / state

Three Arrest In Ajmer شرپسندوں کے خلاف پولیس کی کارروائی،تین گرفتار - شرپسندوں کے خلاف پولیس کی کارروائی،تین گرفتار

ضلع اجمیر کے چومو پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے رات کے وقت ہائی وے پر لوٹ مار کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے ڈکیت گروہ کے تین ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

شرپسندوں کے خلاف پولیس کی کارروائی،تین گرفتار

author img

By

Published : May 12, 2023, 8:25 PM IST

شرپسندوں کے خلاف پولیس کی کارروائی،تین گرفتار

اجمیر:ریاست کے راجستھان کے ضلع اجمیر کے چومو تھانے کی پولیس کی کارروائی میں ملزم سے دیسی پستول اور زندہ کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے لوٹا ہوا آئی فون، سمارٹ واچ، پرس اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ گروہ کے شاطر مجرموں سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والی فور وہیلر بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ فی الحال پولیس دیگر وارداتوں کے سلسلے میں ملزمان سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس، جے پور (ویسٹ) وندیتا رانا نے بتایا کہ چومو پولیس اسٹیشن نے کارروائی کرتے ہوئے رات کے وقت ہائی وے پر لوٹ مار کرنے والے گروہ کے ڈاکو جگویر سنگھ عرف کالو، ارون شرما عرف سکنٹ اور یوراج شرما عرف سونو کو گرفتار کیا۔تینوں ملزمان تھوئی ضلع سیکر کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ آئی فون، سمارٹ واچ، پرس اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والا ایک فور وہیلر کے علاوہ دیسی کٹا اور زندہ کارتوس بھی برآمد کر لئے جو ڈکیتی کی واردات کے دوران لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کے لئے استعمال ہوتے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Protest Rally Against Rajasthan Govt اجمیر میں راجستھان حکومت کے خلاف بی جے پی کا احتجاجی مظاہرہ

گرفتار ملزم جگویر سنگھ عرف کالو کے خلاف سال 2015 میں چومو تھانے میں اغوا، اجتماعی عصمت دری اور دیگر کئی معاملات درج ہیں۔ جس میں وہ مفرور تھا۔ ان بدمعاشوں سے پولیس کی تفتیش میں مزید کئی وارداتیں کھلنے کا اندیشہ تھا۔پولیس نے ڈکیت گروہ کے تین ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.