اجمیر:ہندوستان کی قومی یکجہتی اور عالمی طاقت بننے کی امیدوں کے ساتھ اجمیر شریف درگاہ میں 812 عرس مبارک کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے چادر پیش کی گئی۔ بی جے پی عقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی اپنے وفد کے ساتھ اجمیر شریف چادر لے کر پہنچے جہاں انہوں نے صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں چادر پوشی کی۔
سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان چادر درگاہ کے نظام گیٹ سے جنتی دروازہ پہنچی, جہاں سے خواجہ صاحب کے استانہ پر وفد نے داخلہ لیا اور مزار اقدس پر عقیدت کی چادر پیش کی۔وزیراعظم کی چادر کے جلوس میں درگاہ کمیٹی اور انجمن سید زادگان کے ممبران بھی موجود رہے۔
یہ بھی پڑھیں:اجمیر پولیس انتظامیہ نے اجمیر شریف کی درگاہ پر چادر پیش کی
جمال صدیقی نے چادر پوشی کے بعد درگاہ کے بلند دروازے پر وزیراعظم نریندر مودی کا پیغام ملک کی عوام کے نام بھی پڑھ کر سنایا۔ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کی چادر پیش کئے جانے کے ساتھ ہی اب مختلف سیاسی جماعتوں اور مشہور رہنماؤں کی جانب سے چادر پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔