ETV Bharat / state

Sufi Hameeduddin Dargah اجمیر جانے والے زائرین حمید الدینؒ کی درگاہ کی بھی زیارت کرتے ہیں - درگاہ اجمیر شریف

خواجہ غرین نوازؒ کے شاگرد صوفی حمید الدینؒ کی پیدائش دہلی میں ہوئی تھی لیکن ان کی زندگی کا زیادہ تر وقت اجمیر اور ناگور میں گزرا جہاں انہوں نے دعوت دین کی تبلیغ کا کام کیا۔ Disciple of Khawaja Gharib Nawaz

Sufi Hameeduddin Dargah
صوفی حمید الدینؒ کی درگاہ
author img

By

Published : Dec 18, 2022, 12:50 PM IST

Updated : Dec 18, 2022, 4:07 PM IST

اجمیر: عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے شاگردوں میں آپ کے بڑے صاحبزادے حضرت خواجہ فخرالدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ اور آپ کے شاگرد حضرت صوفی حمید الدین ناگوری رحمتہ اللہ علیہ کا نام سب سے اوپر آتا ہے۔ خواجہ غریب نوازؒ کے پیروکاروں میں صوفی حمید الدین ناگوری 82 سال تک اپنے پیر حضرت خواجہ غریب نواز کی سرپرستی میں رہے اور 1274 میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ Ajmer Dargah

حمید الدینؒ کی درگاہ

انہوں نے اپنے استاد خواجہ غریب نواز کے حکم کے مطابق تصوف کی تشہیر اور اسلام کی تبلیغ کی۔ اگرچہ وہ دہلی میں پیدا ہوئے تھے لیکن ان کا زیادہ تر وقت راجستھان کے ناگور اور اجمیر شہر میں گزرا۔ صوفی حمید الدین ناگوریؒ کی درگاہ کے خادم صوفی جمال کے مطابق 'مزار پر چھت نہیں ہے بلکہ ایک درخت آپ کے مزار کی چھت کا کام کرتا ہے۔ khwaja Garib Nawaz

کہا جاتا ہے کہ خواجہ غریب نوازؒ کے پہلے شاگرد حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ کے بعد حضرت صوفی حمید الدین ناگوریؒ کا نام آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اجمیر جانے والے زائرین ان کی درگاہ کی بھی زیارت کرتے ہیں۔

Last Updated : Dec 18, 2022, 4:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.