ETV Bharat / state

جےپور: پرچم لگانے کے معاملے میں اکثریتی فرقہ کے دو گروپوں کے مابین تنازع - پرچم لگانے کے معاملے میں

جے پور کے اما گڑھ علاقے میں واقع قلعہ پر پرچم لگانے کے معاملے میں دھروہر بچاؤ تنظیم کے کارکنان اور مینا برادری کے لوگوں کے ذریعے مسلسل ایک دوسرے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

جےپور: اماگڑھ معاملے کو لے کر علاقے میں احتجاج

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 2:14 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ٹرانسپورٹ نگر کے اما گڑھ علاقے میں واقع قلعہ پر پرچم لگانے کا معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔

ویڈیو
اس معاملے میں اب اکثریتی طبقہ کے لوگ دو گروپ میں تقسیم ہوگئے ہیں، ایک گروپ دھروہر بچاؤ تنظیم کے کارکنان ہیں تو دوسرا مینا برادری ہے، دونوں گروپوں کی جانب سے روزانہ آما گڑھ علاقے میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ اس معاملے میں اب سیاسی پارٹیاں بھی دلچسپی لینے لگی ہیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز راجیہ سبھا کے رکن کروٹی لال مینا نے آدرش نگر علاقے میں واقع میدان میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا، جہاں انہوں نے رکن اسمبلی رام کیش مینا پر کئی الزام عائد کیے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ رام کیش مینا پر جلد از جلد کاروائی کو یقینی بنایا جائے، نہیں تو دارالحکومت جےپور میں حکومت کے خلاف جم کر احتجاج کیا جائے گا۔

جےپور: اماگڑھ معاملے کو لے کر علاقے میں احتجاج
جےپور: اماگڑھ معاملے کو لے کر علاقے میں احتجاج

وہیں اس معاملے میں رام کیش مینا کی قیادت میں چند روز قبل ٹرانسپورٹ نگر تھانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا اور جن لوگوں نے آماگڑھ قلعہ پر پرچم لگایا تھا ان کے خلاف حکومت سے کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ اس پورے معاملےمیں ٹرانسپورٹ نگر تھانے میں دونوں گروپ کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے، پولیس اس پورے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، فی الحال معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انتطامیہ نے قلعہ میں لوگوں کے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.