حالات یہ ہے کہ اب کئی خاندان کو درگاہ شریف میں دو وقت بننے والے لنگر سے ہی پیٹ کی بھوک مٹانی پڑ رہی ہے۔ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ سے جڑے خادم ہوں یا مقامی مسلمان ان سب کی حالت بہت خراب ہوگئی ہے۔
لاک ڈاؤن نے ان سب کی ایسی کمر توڑ دی ہے کہ اب گھر میں جمع رقم بھی ختم ہو چکی ہے، حالات یہ ہے کہ گھر کے زیورات فروخت کر دیے جارہے ہیں یا پھر گروی رکھ کر گھر کا راشن دلوانا پڑ رہا ہے۔
ریاستی حکومت کو درگاہ کمیٹی، خادموں کی انجمن اور درگاہ سے جڑے ذمہ داران نے خط لکھ کر درگاہ علاقے کے لوگوں کے حالات سے آگاہ کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ہر ایک خاندان کو دس ہزار روپے کی امداد سے راحت فراہم کرائی جائے۔