اگر آپ عالمی وبا کورونا کی ویکسین لگانے کے لیے جے پور کے توپ خانہ حضوری میں واقع ہسپتال میں جارہے ہیں تو الرٹ ہو جائیے کیونکہ آپ کو ہسپتال پہنچانے کے دوران پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جی ہاں کیوں کہ ہسپتال کے باہر ہی نالوں کے چیمبروں کی صفائی نہیں ہونے کی وجہ سے گندا پانی ہسپتال کے دروازے کے سامنے نظر آرہا ہے۔
جو بھی لوگ یہاں ویکسین لگوانے کے لیے آرہے ہیں، وہ گندے پانی کے بیچ سے گزر کر ہسپتال میں داخل ہو رہے ہیں۔
اس گندے پانی کی وجہ سے جہاں ایک جانب ہسپتال کے لوگ پریشان ہو رہے ہیں تو وہیں مقامی باشندوں کا بھی جینا دشوار ہو چکا ہے۔
جے پور کا یہ علاقہ مسلم اکثریتی علاقوں میں شمار ہوتا ہے، ایسے میں کل عید الفطر کا بڑا تہوار منایا جائے گا لیکن جس طرح کے حالات آج نظر آ رہے ہیں اس کے مد نظر یہی کہا جاسکتا ہے کہ کل عید کے روز حالات یہاں پر بھی خراب ہو سکتے ہیں۔
مقامی باشندوں کی جانب سے مسلسل طور پر جو یہاں کے ذمہ داران ہیں ان ذمہ داران کو فون کیا جا رہا ہے، لیکن پھر بھی کسی طرح کوئی صاف صفائی نہیں ہوپائی ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ جلد سے جلد ہماری شکایت کا حل نکالا جائے، تاکہ لوگ بیماریوں سے بچ سکیں۔