اے سی بی ڈپٹی کے سپرنٹنڈنٹ انراج نے بتایا کہ شکایت کنندہ ڈونگر سنگھ اور پارس مل نے بیورو کو شکایت کی کہ رمانیہ گاؤں میں انہوں نے چھ بیگھہ زمین خریدی تھی۔
اس کے اندارج کے لئے حلقہ پٹواری گووندرام مالی ان سے 40 ہزار روپے کی رشوت مانگ رہا ہے۔ اس نے 20 ہزار روپے پہلے ہی لے لیے ہیں ، بقیہ رقم کے لیے وہ دباؤ ڈال رہا ہے۔
اسی دوران گووندرام نے پانچ ہزار روپے مزید لے لیے۔ انہوں نے بتایا کہ رشوت مانگنے کی تصدیق ہونے کے بعد بیورو نے جال بچھاتے ہوئے سیوانا تحصیل دفتر میں پٹواری گووندرام کو پارس مل سے 10 ہزار روپے وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
رشوت وصول کرتے پٹواری گرفتار - اینٹی کرپشن بیورو
راجستھان میں اینٹی کرپشن بیورو نے ضلع باڑمیر کی سیوانا تحصیل میں آج ایک پٹواری کو 10 ہزار روپے کی رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
![رشوت وصول کرتے پٹواری گرفتار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4963181-77-4963181-1572946194126.jpg?imwidth=3840)