ETV Bharat / state

جے پور: پیرا ٹیچرس کا احتجاج تیسرے دن بھی جاری - راجستان اردو اساتذہ تنظیم

مساوی تنخواہ اور ملازمت کو مستقل کرنے کے مطالبے پر احتجاج کر رہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے ملاقات کرنے کا موقع دیا جائے۔

جے پور: پیرا ٹیچرس کا احتجاج تیسرے دن بھی جاری

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 6:54 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ضلع کلکٹریٹ پر راجستان اردو اساتذہ تنظیم اور راجستھان مدرسہ پریکٹیکل تنظیم کی جانب سے 18 جنوری سے غیرمعینہ کا دھرنا جاری ہے۔

جے پور: پیرا ٹیچرس کا احتجاج تیسرے دن بھی جاری

راجستھان حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرین مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہم لوگوں کی ملاقات ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے کروائی جائے۔

احتجاج میں شامل تمام مظاہرین کے لئے کھانے کا انتظام بھی کلکٹریٹ پر ہی کیا جا رہا ہے۔

وہیں، اس پورے معاملے پر اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز رکن اسمبلی رفیق خان یہاں پر آئے تھے۔ انہوں نے ہم سے کہا تھا کہ آپ کے مطالبات کو لے کر وزیر اعلی اشوک گہلوت سے بات کی جائے گی لیکن ابھی تک فی الحال ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ اس لئے جب تک وزیر اعلی سے ہماری ملاقات نہیں ہوگی تب تک مظاہرہ جاری رہے گا۔

وہیں مدرسہ پیرا ٹیچرز کا کہنا ہے کے ہماری ملازمت کو جلد سے جلد مستقل کیا جائے۔

مظاہرین کو اب وکیلوں کی جانب سے بھی حمایت مل رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے مطالبات وہ جائز ہیں۔ اس لئے ان کے مطالبات کی جانب حکومت کو توجہ دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا نامکمل نقشہ شائع کرنے پر بی بی سی کی معذرت

واضح رہے کہ مدرسہ پیرا ٹیچرز کی تنظیم مساوی تنخواہ اور ملازمت کو مستقل کرنے کے مطالبے کو لے کر گزشتہ تین دنوں سے مظاہرہ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.