ETV Bharat / state

Panther Found In Taragarh : تارا گڑھ پہاڑ پر پینتھر کے منظرعام پر آنے سے لوگوں میں دہشت - ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر

اجمیر میں واقع تارا گڑھ پہاڑیوں میں پینتھر کے منظرعام پر آنے سے لوگوں میں دہشت پائی جا رہی ہے۔تاراگڑھ میں پینتھر کے پائے جانے کے محکمہ جنگلات متحرک ہوگیا ہے۔ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔ Panther Found In Taragarh

تارا گڑھ پہاڑ پر پینتھر کے منظرعام پر آنے سے لوگوں میں دہشت

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 6:07 PM IST

تارا گڑھ پہاڑ پر پینتھر کے منظرعام پر آنے سے لوگوں میں دہشت

اجمیر:ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع تارا گڑھ پہاڑیوں میں پینتھر کے منظرعام پر آنے سے لوگوں میں دہشت پائی جا رہی ہے۔تاراگڑھ میں پینتھر کے پائے جانے کے محکمہ جنگلات متحرک ہوگیا ہے۔ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔

محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے مطابق تاراگڑھ پہاڑی کے ارد گرد گھنا جنگل ہے جہاں اکثر جنگلی جانوروں کو رہائشی علاقوں میں آ جانے کی اطلاع موصول ہوتی ہے۔ پینتھرخوارک کی تلاش میں رہائشی علاقوں کی طرف آگیا ہے۔تارا گڑھ کے پہلاڑی علاقے میں پینتھر کو کسی راہگیر نے دیکھا اور ویڈیو شوٹ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔سوشل میڈیا میں ویڈیو وائرل ہونے کے سبب لوگوں میں دہشت پائی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ ملک بھر سے اجمیر آنے والے زائرین اس راستے سے تارا گڑھ پہاڑی پر واقع حضرت میرا سید حسین کی درگاہ پر بھی حاضری دینے کے لئے جاتے ہیں۔ محکمہ جنگلات کے ریٹائرڈ فارسٹ آفیسر سید رب نواز نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس پینتھر کی ویڈیو کی وجہ سے مقامی باشندوں خوف میں مبتلا ہیں۔مقامی باشندے احتیاط کے ساتھ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔

رب نواز نے بتایا کہ جنگل سے پینتھر فوراً کسی پر حملہ نہیں کرتا ہے لیکن اگر اسے کوئی تنگ کرتا ہے تو وہ جوابی حملہ کرتا ہے۔پوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Smuggling Attempt on Indo Pak Border سرحد پر پاکستانی ڈرون نظر آیا، بی ایس ایف کی فائرنگ

انہوںنے کہاکہ محکمہ جنگلات کو چاہیے کہ جلد از جلد پینتھر کو پکڑنے کی کوشش تیز کر دینی چاہئے تاکہ وہ راہگیروں کے لئے خطرہ نا بن سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.