ETV Bharat / state

Panther Found In Ajmer اجمیر کے رہائشی علاقے میں تیندوے کی دہشت - ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر

اجمیر میں تاراگڑھ پہاڑی کے پرتھوی راج میموریل اور شہر کے مختلف رہائشی علاقے میں تیندوے کے دکھائی دینے کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔محکمہ جنگلات نے پینتھر کو پکڑنے کی کوشش تیز کردی ہے۔

شہر کے مختلف مقامات پر پینتھر
شہر کے مختلف مقامات پر پینتھر
author img

By

Published : Apr 20, 2023, 3:05 PM IST

اجمیر کے رہائشی علاقے میں پینتھر کے داخل ہونے سے دہشت کا ماحول

اجمیر:ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع تارا گڑھ پہاڑی کے پرتھوی راج میموریل اور شہر کے مختلف مقامات پر تیندوے کے داخل ہونے کی اطلاع ملی ہے۔رہائشی علاقے میں پینتھر کے پائے جانے کے بعد دہشت کا ماحول ہے۔محکمی جنگلات کے اہلکاروں کی پینتھر کو پکڑنے کی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پینتھر کو کل رات پرتھوی راج میموریل کے قریب جھاڑیوں میں دیکھا گیا تھا۔مقامی باشندوں نے محکمہ جنگلات کو اس کی اطلاع دی۔محکمہ جنگلات اب تک اسے پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ ابھی چند روز قبل گلاب باڑی میں ایک گھر کی چھت پر ایک پینتھر سی سی فوٹیج کیمرے میں قید ہوا تھا۔ اس کے بعد سے لوگ خوف کے عالم میں جی رہے ہیں۔

اجمیر ڈویژن ہر سال ویشاخ پورنیما پر جنگلی جانوروں کی مردم شماری کرتا ہے۔ محکمہ اجمیر-پشکر، بیور اور جاواجا علاقوں میں پینتھروں پر خصوصی نظر رکھتا ہے۔ پہاڑی علاقوں اور پودوں کی وجہ سے ان علاقوں میں پینتھر اکثر نظر آتے ہیں۔علاقے میں رہنے والے باشندوں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Junaid Nasir Murder Case پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف۔

وجے، این، سی سی ایف، محکمہ جنگلات کے مطابق تاراگڑھ علاقے میں پینتھر کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ عملے کو بھی مسلسل گشت کرنے کے لئے کہا گیا ہے کوشش کی جارہی ہے کہ کسی عام آدمی کو اس جانور سے نقصان نہ پہنچے۔جانور کو بھی صحیح سلامت پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.