ETV Bharat / state

Prophet Remark Row: نُپور شرما کے قتل کی سازش کے الزام میں پاکستانی نوجوان گرفتار - Pakistani youth arrested from Rajasthan border

راجستھان میں شری گنگا نگر کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بین الاقوامی سرحد عبور کرکے بھارت پہنچنے والے مبینہ پاکستانی نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو نُپور شرما کو قتل کرنے کے ارادے سے سرحد پار کرکے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ Pakistani youth arrested while crossing international border

سرحد عبور کرتے ہوئے پاک نوجوان گرفتار
سرحد عبور کرتے ہوئے پاک نوجوان گرفتار
author img

By

Published : Jul 19, 2022, 2:18 PM IST

راجستھان: شری گنگا نگر سے اتوار کی صبح بی ایس ایف نے 24 سالہ مبینہ پاکستانی شہری رضوان اشرف کو ہندوملکوٹ سیکٹر کے کھکھاں چیک پوسٹ پر بھارتی سرحد میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسی نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں نوجوان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ نُپور شرما کو قتل کرنے کی نیت سے بھارت میں داخل ہوا تھا۔ شری گنگا نگر کے ایس پی آنند شرما نے کہا کہ ملزم سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ Pakistani youth arrested while crossing international border

ویڈیو

شری گنگا نگر کے ایس پی کے مطابق رضوان کا بھارت آنے کا مقصد نُپور شرما کو قتل کرنا تھا۔ رضوان نے پولیس کو بتایا کہ نُپور شرما نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گُستاخانہ بیان دیا تھا جس سے اسے تکلیف ہوئی تھی اور اس نے بھارت نُپور شرما کو مارنے کا منصوبہ بنایا پولیس نے مزید بتایا کہ 'اپنے منصوبے کی تکمیل کے لیے نوجوان نے گوگل میپ کی مدد لی۔ وہ پہلے اپنے گھر کے قریب منڈی بھاؤالدین سے لاہور کے راستے بھارت میں داخل ہونا چاہتا تھا لیکن لاہور سے دراندازی کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ بعد ازاں اس نے دوسرا راستہ تلاش کیا اور ساہیوال کے راستے ضلع ہندوملکوٹ کی سرحد عبور کرکے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن سرحد پر موجود بی ایس ایف کے جوانوں نے اسے پکڑ لیا۔

شری گنگا نگر کے ایس پی بتایا کہ 'منصوبے کے مطابق گرفتار نوجوان بھارت میں داخل ہونے کے بعد اجمیر درگاہ جانے والا تھا جہاں چادر پوشی کرنے کے بعد نُپور شرما کو قتل کرنے کے منصوبے کو انجام دینا چاہتا تھا حالانکہ گرفتار نوجوان کے قبضے سے کوئی بھی ہتھیار برآمد نہیں ہوا ہے۔ Pakistani youth arrested while crossing international border

مزید پڑھیں:

جانکاری کے مطابق جوائنٹ انویسٹیگیشن ایجنسیوں کی پوچھ گچھ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار نواجون نے ضلع منڈی بھاؤالدین میں آٹھویں جماعت تک کی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ اردو، پنجابی، ہندی زبان کا علم رکھتا ہے۔ فی الحال جانچ ایجنسیاں مختلف زاویوں سے پاکستانی شہری سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔ اس سے اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ وہ اکیلے اس سازش میں شامل ہے یا کوئی اور بھی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.