ETV Bharat / state

BSF Hands over Body to Pakistani Rangers فلیگ میٹنگ کے بعد درانداز کی لاش پاکستان کے حوالے کردی گئی - ماجھی والا گاؤں

راجستھان کے سرحدی ضلع سری کرنپور علاقے میں بھارت پاکستان سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی میں ہلاک ہوئے پاکستانی درانداز کی لاش پاکستان کے حوالے کردی گئی۔ BSF hands over body to Pakistani Rangers

فلیگ میٹنگ کے بعد درانداز کی لاش پاکستان کے حوالے کردی گئی

author img

By

Published : Dec 7, 2022, 11:03 AM IST

سری گنگا نگر: بارڈر سکیورٹی فورس (BSF) کے اہلکاروں اور پاکستانی رینجر کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے بعد، بالآخر پاکستانی رینجرز نے منگل کو پاکستانی درانداز کی لاش لینے پر رضامندی ظاہر کی۔ اس سے قبل پاکستانی رینجرز لاش لینے پر راضی نہیں تھے۔ سرحد پر بی ایس ایف کی گولی سے ہلاک ہوئے ایک درانداز کی لاش منگل کو پاکستانی رینجرس کے حوالے کر دی گئی۔ پاکستانی رینجرس نے بی ایس ایف (بارڈر سیکیورٹی فورس) کے اہلکاروں کے ساتھ دو سے زیادہ میٹنگوں کے بعد لاش کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ BSF hands over body to Pakistani Rangers

سری کرن پور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او بلونت رام نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف حکام نے پاکستانی رینجرز کے اہلکاروں کے ساتھ دو فلیگ میٹنگ کی، لیکن میٹنگ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ پاکستانی رینجرز درانداز کی لاش لینے پر راضی نہیں ہوئے۔ منگل کو ایک بار پھر، بی ایس ایف حکام اور پاکستانی رینجرز کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی۔ اجلاس کے تیسرے دور میں پاکستانی رینجرز نے لاش قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ ایس ایچ او نے مزید کہا کہ ضروری کارروائیوں کی تکمیل کے بعد لاش کو رینجرز کے حوالے کردی گئی ہے۔ BSF hands over body to Pakistani Rangers

اتوار کی رات راجستھان کے سری گنگا نگر ضلع کے ماجھی والا گاؤں کے قریب ہرمکھ پوسٹ کے پاس بین الاقوامی سرحد پر گشت کرنے والے بی ایس ایف کے اہلکاروں نے درانداز کی مشتبہ نقل وحرکت دیکھی۔ وہیں اہلکاروں نے اسے رکنے کے لیے کہا ۔جس پر درانداز نے کوئی توجہ نہیں دی اور زیرو لائن کراس کر گیا ۔ جس کے بعد بی ایس ایف کے جوانوں نے گولی چلائی جس کے نتیجے میں درانداز ہلاک ہوگیا۔ BSF hands over body to Pakistani Rangers

تلاشی کے دوران بی ایس ایف کے جوانوں نے درانداز کے قبضے سے کچھ پاکستانی کرنسی، سگریٹ کا ایک پیکٹ، ایک ماچس اور ایک رسی برآمد کی۔ درانداز پاکستان کے علاقے بہاولنگر کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او بلونت سنگھ نے کہا کہ وہ جسمانی طور پر بھی معذور تھا۔

یہ بھی پڑھیں : BSF Kills Infiltrator in Rajasthan راجستھان میں سرحد پر پاکستانی درانداز ہلاک

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.