اجمیر: پاکستان کے لئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر شاہد جاوید نے کہا کہ وہ خواجہ غریب نواز کے مہمان بن کر بھارت آئے ہیں۔انہوں نے بھارتی حکومت اور اجمیر پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس دوران حکومت ہند کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ اچھی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ سنٹرل گرلز سکول میں پاکستانی وفد کے قیام کے لئے گرم پانی کے گیزر کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا بستر اور کینٹین کا بھی مناسب انتظام کیا گیا تھا۔ ان تمام انتظامات سے خوش ہوکر پاکستانی وفد نے خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی دعا کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر زندگی رہی تو وہ ایک بار پھر اجمیر کا دورہ کریں گے۔بھارتی حکومت،راجستھان حکومت اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے شاندار مہمان نوازی کی گئی۔سیکیورٹی انتظامات شاندار انتظامات کئے تھے۔پاکستانی وفد میں شامل تمام افراد نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:Ajmer Sharif Urs عرس کے موقع پر عقیدتمندوں کی بڑی تعداد نے اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دی
یہ امر قابل ذکر ہے کہ 25 جنوری کو پاکستانی وفد نے خواجہ غریب نواز کے دربار میں زیارت کی تھی ۔اس موقع پر پاکستانی وفد کی جانب سے مخملی چادریں اور عقیدت کے پھول چڑھائے گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے جھنڈے بھی لہرائے۔ اجمیر میں پاکستانی وفد کی موجودگی کے دوران سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ تھیں۔ اجمیر سے امرتسر روانہ ہونے سے قبل پاکستانی زائرین خواجہ کی سر زمین پر سلام اور سجدہ ریز ہوتے رہے ۔