حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے عرس مبارک پر پڑوسی ملک پاکستان کی چادر پہنچی۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور وہاں کے لوگوں کی جانب سے پاکستان سفارت خانے کے کمشنر آفتاب حسن خان یہ چادر پیش کرنے اجمیر پہنچے تھے۔ Pakistan Govt offers 'Chadar' at Ajmer Dargah
حالانکہ یہ چادر ہر سال پاکستانی وفد کی شکل میں پیش کی جاتی تھی، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے وفد کا اجمیر آنا ممکن نہیں رہا۔ اس سال عرس میں تقریباً 600 پاکستانی زائرین کی شرکت متوقع تھی۔ Pakistani Devotees in khwaja Garib nawaz urs
آفتاب حسن کے مطابق خواجہ صاحب کی بارگاہ میں حاضری کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارہ اور امن و امان برقرار رہے ساتھ ہی پوری دنیا کو اس مہلک وبا سے نجات ملے۔ Aftab Hasan Khan in Ajmer
اگرچہ اس بار پاکستانی وفد کے عرس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے مایوسی ہوئی ہے، لیکن ان تمام زائرین کی جانب سے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں اس تعلق سے دعا بھی کی گئی کہ آئندہ سال درگاہ اجمیر میں حاضری ممکن ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: 810th Urs of Khawaja Moinuddin Chishti: وزیراعظم مودی نے اجمیر شریف درگاہ کے لیے چادر بھیجی
آفتاب حسن اور ان کے ساتھیوں کی درگاہ کے سجادہ نشیں کی جانب سے دستاربندی کی گئی اور دربار کا تبرک پیش کیا گیا۔