ETV Bharat / state

جے پور: پاکستان کے لئے جاسوسی کا الزام، ملزم کو 13 جنوری تک ریمانڈ

شہر کے چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے پاکستان خفیہ ایجنسی کی خاتون ایجنٹ کو حساس دستاویز اور معلومات دینے کے الزام میں ستیہ نارائن پالی وال کو 13 جنوری تک پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔ اسپیشل پولیس تھانہ نے سخت سیکیورٹی کے درمیان ملزم کو عدالت میں پیش کیا تھا۔

pak-spy-send-to-police-remand-till-13-january-arrested-in-jaipur-leak-indian-army-information
جے پور: پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام، ملزم کو 13 جنوری تک ریمانڈ
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 11:01 PM IST

جے پور شہر کے چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے پاکستان کے لیے جاسوسی کے ملزم ستیہ نارائن پالی وال کو 13 جنوری تک پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔ اسپیشل پولیس تھانہ نے سخت سیکیورٹی کے درمیان ملزم کو عدالت میں پیش کر کے پوچھ گچھ کے لئے دو دن کے ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

غور طلب ہے کہ جیسلمیر کے لاٹھی کے رہنے والے ملزم کو انٹلیجنس نے پاکستانی خاتون ایجنٹ اسٹریٹجک معلومات فراہم کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

یہ خاتون ایجنٹ ستیہ نارائن کو عریاں ویڈیو کال کرتی تھی جس کے بعد ملزم نے اسے فوج اور اسلحوں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات دینا شروع کردیا۔

انٹلیجنس نے حال ہی میں ملزم کو پوکرن فائرنگ رینج سے گرفتار کیا تھا۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون ایجنٹ کے نام سے اکاؤنٹ چلا رہی تھی، جس کے ذریعے ملزم غیر قانونی طریقے سے بھارتی فوج سے متعلق دستاویزات پاکستان بھیج رہا تھا۔

پاکستانی خفیہ ایجنسی ہنی ٹریپ میں ملوث کرکے ملزم سے خفیہ معلومات اکٹھا کررہی تھی۔ اس بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے کہ کیا ایجنسی نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو اسٹریٹجک اہمیت کی معلومات بھیجنے کے بعد ملزم کو فنڈ مہیا کیے ہیں یا نہیں۔

مزید پڑھیں:

سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کا دورہ لداخ

پاکستانی خفیہ ایجنسی ملزم کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر خفیہ معلومات حاصل کر رہی تھی۔ پاکستانی خفتیہ ایجنسی کو عسکری معلومات فراہم کرنے کے عوض میں اسے کوئی رقم بھی دی گئی تھی یا نہیں، اس بارے میں ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.