بیکانیر: ریاست راجستھان کے بیکانیر میں منگل کو جھانسی ضلع سے ملحقہ ہند پاک بین الاقوامی سرحدی علاقہ ڈنٹور تھانہ علاقے میں ایک کھیت سے پاکستان ائیر لائن لکھا ہوا غبارہ بر آمد ہوا۔ تاہم غبارے میں کسی قسم کی کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔ Balloon Found near Indo Pak border in Rajasthan
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ غبارہ ہوا کی سمت کا اندازہ لگانے کے لیے ایئر لائنز نے چھوڑا ہو گا، جو ہوا میں لہراتا ہوا بھارتی سرحد میں آیا ہو گا۔ کھجو والا کے ڈنٹور تھانہ علاقے سے غبارہ ملنے کی اطلاع گاؤں والوں نے پولیس کو دی۔ اس کے بعد دانتور تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر غبارے کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بی ایس ایف اور دیگر ایجنسیوں کو اطلاع دی۔
مزید پڑھیں: Unprovoked Firing in Arnia Sector ارنیا میں پاکستان رینجرز کی فائرنگ، جموں بی ایس ایف کا معقول جواب
ہنومان میگھوال نے بتایا کہ ہند پاک بین الاقوامی سرحد کے قریب 16 KHM پر راجو منجو کے کھیت سے ایک غبارہ برآمد ہوا ہے۔ جس پر پاکستان ائیر لائن درج تھا۔ ساتھ ہی غبارے پر ہلال اور ایک ستارہ بھی بنا ہوا ہے۔ اہلکار نے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے اس سے قبل بھی بارڈر سے کبوتر پکڑے جا چکے ہیں جن پر پاکستانی نمبر اور کوڈ لکھے ہوئے تھے۔