ETV Bharat / state

ایم آئی ایم کے تعلق سے راجستھان کانگریس کے رہنما نے کیا کہا؟ - راجستھان

کانگریس کے رہنما محسن رشید کا کہنا ہے کہ 'اگر سیاست کی بات کی جائے تو اے آئی ایم آئی ایم راجستھان میں دستک دیتی ہے تو کانگریس کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔'

اے آئی ایم آئی ایم دے سکتی ہے راجستھان میں جلد دستک

author img

By

Published : Nov 19, 2020, 2:02 PM IST

بہار میں اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کے بعد اے آئی ایم آئی ایم راجستھان میں جلد دستک دے سکتی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے خاص ذرائع کے مطابق جس طرح سے بھارت کی مختلف ریاستوں میں انتخاب مکمل ہو رہے ہیں اور وہاں پر اے آئی ایم آئی ایم اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار رہی ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم دے سکتی ہے راجستھان میں جلد دستک

اسی طرح سے راجستھان میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھی پارٹی کی جانب سے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔

راجستھان کے ٹونک سے تعلق رکھنے والے کانگریسی رہنما محسن رشید کا ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں کہا کہ جس طرح سے ہم لوگوں نے بہار کو دیکھا، یوپی کو پہلے دیکھ چکے ہیں اور اب بھی ویسٹ بنگال میں انتخاب کو لے کر ان کی جانب سے اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں اگر سیاست کی بات کی جائے تو اے آئی ایم آئی ایم اگر راجستھان میں دستک دیتی ہے تو کانگریس کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

محسن رشید کا کہنا ہے کے اے آئی ایم آئی ایم کی طرف مسلمانوں کا جھکاؤ نظر آ رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جس طرح سے موجودہ وقت میں راجستھان کا ماحول چل رہا ہے، چاہے میئر کی بات ہو یا پھر اردو زبان کی بات ہو، ان دونوں ہی معاملے کو کو لے کر مسلمانوں میں کانگریس کے خلاف غصہ نظر آرہا ہے، ایسے میں اگر راجستھان میں اے آئی ایم آئی ایم دستک دیتی ہے تو مجھے امید ہے کہ مسلم ووٹ دو طبقوں میں تقسیم ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.