ETV Bharat / state

ہرنیک سنگھ کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم

author img

By

Published : May 8, 2020, 4:34 PM IST

راجستھان ہائی کورٹ نے راجندر مردھا اغوا کے مجرم ہرنیک سنگھ کو کورونا کے تحت 28 کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ہرنیک سنگھ کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم
ہرنیک سنگھ کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم

جے پور: راجستھان ہائی کورٹ نے راجندر مردھا اغوا کے ملزم ہرنیک سنگھ کو کورونا کے تحت 28 کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس اندرجیت مہانتی اور جج ستیش کمار شرما پر مشتمل بنچ نے ہرنیک سنگھ کے جانب سے ڈاخل کئے گئے عرضی کو منظور کرتے ہوئے یہ احکامات دیئے ہیں ۔

اس دوران عدالت نے کہا کہ 'اس سے قبل بھی مجرم ہرنیک سنگھ کی پیرول قبول کرنے کے بعد انکار کردیا گیا تھا ، جبکہ ملک کے صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس لئے 147 دوسرے قیدیوں کی طرح ملزم ہرنیک سنگھ کو بھی پیرول پر رہا کیا جانا چاہئے۔

کورٹ میں ڈاخل عرضی میں کہا گیا ہے کہ 'مجرم ہرنیک سنگھ 25 اپریل 2020 تک 13 سال ، 7 ماہ اور 29 دن کی سزا کاٹ چکے ہیں۔ جبکہ 3 اگست 2019 سے لے کر 22 اگست 2019 تک انھیں پہلی پیرول ملی تھی، جس کو گزارنے کے بعد انہوں نے بروقت جیل میں سرینڈر کر دیا تھا ۔

اس دوران کورونا انفیکشن کی وجہ سے سپریم کورٹ نے جیلوں میں بھیڑ کم کرنے کے لئے خصوصی پیرول پر مجرمین کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا، جس کے بعد حکومت کے جانب سے مجزم ہرنیک سنگھ کو 13 اپریل کو جاری کردہ پیرول کی فہرست میں نام دیا گیا تھا۔ لیکن 17 اپریل کو حکومت نے یہ کہتے ہوئے پیرول دینے سے انکار کردیا کہ وہ ریاست سے باہر کا رہائشی ہے اور راجندر مردھا اغوا کا قصوروار ہے۔

واضح رہے کہ 17 فروری 1995 کو ، دہشت گردوں نے کانگریس رہنما رامنیواس مردھا کے بیٹے راجندر مردھا کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا تھا۔ اور انہیں چھوڑنے کے بدلے میں دہشت گردوں نے خالستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ دیویندر پال سنگھ بھلر کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا ۔ اس پر پولیس نے ماڈل ٹاؤن کالونی میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں ہوئی گولی باری سے دہشت گرد نونیت قادیہ مارا گیا۔ جبکہ دیا سنگھ لاہوریہ اور ان کی اہلیہ سمن سود اور ہرنیک سنگھ وہاں سے فرار ہوگئے۔

اس کے بعد لاہوريا اور سمن سود کو 3 فروری 1997 کو امریکہ سے حوالگی کرکے بھارت لایا گیا ۔ جس کے بعد کورٹ نے اس معاملے کی سنوائی کرتے ہوئے لاہوريا کو عمر قید اور سمن کو 5 سال کی سزا سنائی تھی. جبکہ ہرنیك سنگھ کو 2004 میں پنجاب پولیس نے گرفتار کرکے 26 فروری 2007 کو راجستھان پولس کو سونپ دیا تھا، معاملے میں سنوائی کرتے ہوئے اے ڈی جی کورٹ نے 6 اکتوبر 2017 کو ہرنیك سنگھ کو عمر قید کی سزا سنائی تھی.

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.