ETV Bharat / state

بوندی حادثہ پر راجستھان اسمبلی میں اپوزیشن کا واک آؤٹ - راجستھان اسمبلی

راجستھان اسمبلی میں آج اپوزیشن بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے ضلع بوندی میں بس کے ندی میں گرنے سے 24 افراد کی موت کے معاملہ میں حکومت کے جواب سے غیر مطمئن ہو کرواک آؤٹ کیا۔

بوندی حادثہ پر راجستھان اسمبلی میں اپوزیشن کا واک آؤٹ

author img

By

Published : Feb 27, 2020, 3:20 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:22 PM IST

وقفہ صفر میں اٹھے اس معاملہ پرپارلیمانی امور کے وزیرشانتی دھاریوال نے بیان دیا۔

مسٹر دھاریوال نے ممبر اسمبلی چندر کانت میکھوال کے ذریعہ اٹھائی گئی بات پر کہا کہ جہاں حادثہ ہوا وہ پل اتنا تنگ نہیں ہے کہ صرف ایک ہی گاڑی نکل سکے، وہ بھی وہاں سے سیکڑوں بار نکلے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ سڑک کس کی حکومت میں بنی تھی۔اتنا کہتے ہی اپوزیشن کے ممبر کھڑے ہو گئے اور اس پر احتجاج کرتے ہوئے زور زور سے بولنے لگے،جس سے ایوان میں ہنگامہ ہونے لگا،اس کےبعد اپوزیشن ممبران ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
اس سے قبل مسٹر دھاریوال نے بتایا کہ حادثہ میں 24 افراد کی جانیں گئیں اور پانچ زخمی ہو ئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ہر ایک ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 40 ہزار روپئے دئے جا رہے ہیں۔حکومت متاثرین کے بچوں کی تعلیم کا انتطام کر رہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں لکھیری میں بس مالک کے خلاف رپورٹ درج کرکے تحقیق شروع کردی گئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ بس کو ندی سے نکالنے کے بعد اس کا ایکسل ٹوٹا پایا گیا ہے اور پہلی نظر میں حادثہ کی وجہ یہی ایکسل لگ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کا حادثہ دوبارہ نہ ہو اس کے لئے کوشش کی جا ئے گی۔
اس معاملہ کو وقفہ صفر میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر راجندر سنگھ راٹھور اور ممبر اسمبلی چندر کانت میکھوال وغیرہ نے اٹھایا تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.