ETV Bharat / state

ملک کی واحد درگاہ جسے سیاحتی مقام کے طور پر شامل کیا گیا

راجستھان کے ناگور میں واقع بڑے پیر صاحب شیخ سید سیف الدین عبدالوہابؒ کی درگاہ راجستھان ٹورزم میں شامل ہے۔یہ ملک کی ایسی پہلی درگاہ ہے جسے سیاحتی مقام میں شامل کیا گیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 2:06 PM IST

راجستھان کے ناگور ضلع کے سید سیف الدین جیلانی روڈ پر موجود بڑے پیر صاحب کی درگاہ بھارت میں قادریہ سلسلہ کا سب سے بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے۔

درگاہ کے سجادہ نشین سید صداقت علی جیلانی کے مطابق درگاہ کے میوزیم کو راجستھان ٹورزم میں خاص توجہ دی گئی ہے۔

ملک کی واحد درگاہ جسے سیاحتی مقام کے طور پر شامل کیا گیا

درگاہ کے میوزیم میں 800 سالہ قدیم بڑے پیر صاحب یعنی شیخ سید عبدالوہاب شاہ جیلانی کے دست مبارک سے تحریر کردہ قرآن شریف کے ساتھ ساتھ مختلف تاریخی نسخے اور تبرکات موجود ہیں جس کی زیارت کے لیے ملک اور بیرون ملک سے عقیدت مند و سیاحوں کا آنا جا لگا رہتا ہے۔

حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی یعنی غوث پاک کے بڑے شہزادے عبدالوہاب جیلانی حضرت خواجہ غریب نواز کے ساتھ بھارت آئے تھے یہی وجہ ہے کہ ان کا مزار ناگور میں ہے اور ان کی درگاہ میں صوفی ازم کو فروغ دیتے قدیم تبرکات و نسخے موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.