اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر میں ایک سی آر پی ایف جوان کے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سی آر پی ایف جوان کے کریڈٹ کارڈ سے سات ٹرانزیکشنز کے ذریعے تقریباً 3 لاکھ 48 ہزار روپے نکال لیے گئے۔ اجمیر گنج پولیس اسٹیشن میں سی آر پی ایف جوان کے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ درج Online Fraud Case Registered کیا گیا۔
معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل اوم پرکاش نے بتایا کہ ہریانہ کے رہنے والے رمیش نام کے سی آر پی ایف جوان نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی ہے۔ سی آر پی ایف جوان جی سی II اجمیر میں کانسٹیبل کے طور پر کام کر رہا ہے۔ شکایت کے مطابق سی آر پی ایف جوان کو ایک نامعلوم نمبر سے کال آئی اور کال کرنے والے نے کریڈٹ کارڈ ایڈریس تبدیل کرنے کو کہا۔ ایسا کرنے سے انکار کرتے ہوئے رمیش نے فون بند کر دیا، جس کے بعد سات ٹرانزیکشنز کے ذریعے ان کے اکاؤنٹ سے تقریباً 3 لاکھ 48 ہزار روپے نکال لیے گئے۔ Online Fraud With CRPF Constable
یہ بھی پڑھیں:
Online Fraud Gang Busted in Ghaziabad: سویٹ گرل بن کر پیسے ٹھگنے والے گینگ کا پردہ فاش، تین گرفتار
انہوں نے بتایا کہ جب رمیش کو ٹرانزیکشنز کا موبائل میسج سے علم ہوا تو انہوں نے فوراً کسٹمر کیئر نمبر پر رابطہ کیا اور اپنا کریڈٹ کارڈ بلاک کروا کر گنج پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔ دھوکہ دہی سے لاکھوں روپے لوٹنے والے نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج کر کے پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ Online Fraud With CRPF Constable In Ajmer