ETV Bharat / state

Stray Dogs Killed Boy سروہی میں آوارہ کتوں کی دہشت، ایک مہینے کے بچے کو نوچ کھایا

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 2:15 PM IST

سروہی سے ایک دل دہلادینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ماں کے ساتھ ضلع ہسپتال میں سورہے معصوم بچے کو آوارہ کتے اٹھاکر لے گئے اور اسے نوچ کھایا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سروہی: ریاست راجستھان کے ضلع سروہی کے ہسپتال میں پیر کی رات، ایک مہینے کے بچے کو ہسپتال کے وارڈ سے کتے اٹھا لے گئے اور بچے کے جسم کے تمام حصوں کو نوچ ڈالا۔جب بچے کی والدہ کو اس واقعے کے بارے میں اطلاع ہوئی، تب تک کتوں نے بچے کے جسم کو نوچ کھایا۔ اس واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی کوتوالی تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو میڈیکل بورڈ سے پوسٹ مارٹم کرایا اور پھر لاش کو بچے کے اہلخانہ کے حوالے کردیا۔

کوتوالی تھانہ کے افسر سیتارام نے بتایا کہ ضلع پالی کے جوائی باندھ کے رہائشی مہیندر کمار کو سروہی کے ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مہیندر کمار کی بیوی ریکھا اور تین بچے بھی ہسپتال میں تھے۔ کل رات ریکھا اپنے تین بچوں کے ساتھ وارڈ میں سو رہی تھی۔اس کے ساتھ اس کا ایک مہینے کا بچہ بھی تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ رات کے قریب 2 بجے ، دو تین آوارہ کتے وارڈ میں آئے اور بچے کو ہسپتال سے اٹھا کر باہر لے گئے۔ ریکھا کی اچانک آنکھ کھلی تو اسے کچھ آواز سنائی دی جب وہ باہر گئی تو دیکھا کہ آوارہ کتے اس کے ایک مہینے کے بچے کو نوچ رہے تھے، کسی طرح سے کچھ لوگوں کی مدد سے کتوں کو بھگایا گیا، لیکن تب تک بچے کے جسم کے تمام حصوں کو کتوں نے نوچ ڈالا تھا، جس کے بعد بچے کی موت ہوگئی، اطلاع موصول ہوتے ہی کوتوالی تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرواکر اہلخانہ کے حوالے کیا۔ اس پورے معاملے میں ہسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی بھی سامنے آگئی ہے۔ لوگ ہسپتال کے ناقص نظام کے بارے میں سوالات اٹھا رہے ہیں۔ مریضوں اور ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کتوں کا ایک گروہ اکثر رات کے وقت ہسپتال کے پاس ہی رہتا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف پایا جاتا ہے پھر بھی ہسپتال انتظامیہ اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Stray Dogs Killed Boy آوارہ کتوں کے حملے میں چار سالہ بچہ کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.