ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے برہمپوری علاقے میں زیر تعمیر مکان اچانک گرگیا۔ مکان کے ملبے میں تین مزدور دب گئے۔ ان میں سے دو لوگوں کو ریسکیو کر لیا گیا تو وہیں ایک مزدور کی موت ہوگئی۔ زخمی مزدور سوائی مان سنگھ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ملبے میں دبنے سے جس مزدور کی لاش بر آمد کی گئی اس کا نام ہنومان بتایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ گذشتہ روز دوپہر کو پیش آیا۔ اطلاع ملنے کے بعد ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچی اور کافی مشقت کے بعد زخمیوں کو ریسکیو کیا۔
مرنے والوں کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی جانچ کی جائے اور اس کے لیے قصورواروں کو سزا دی جائے۔