اطلاعات کے مطابق جے پور کے حج ہاؤس کے باہر آج علی الصباح چار بجے بجلی کا کھمبہ مسافر بس پر گر گیا جس کے باعث عبدالستار نامی شخص زخمی ہوگیا۔
جودھپور سے تعلق رکھنے والا عبدالستار حاجیوں کو الوداع کہنے کے لیے آیا تھا۔
زخمی کو جے پور کے سوائی مان سنگھ ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ان دنوں دارالحکومت جے پور سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔