ETV Bharat / state

Rajasthan Students Set World Record: راجستھان میں ایک کروڑ طلباء نے حب الوطنی کا گیت گا کرعالمی ریکارڈ بنایا

author img

By

Published : Aug 12, 2022, 7:56 PM IST

Updated : Aug 12, 2022, 10:54 PM IST

آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر ایک کروڑ طلباء نے بیک وقت حب الوطنی کے گیت گا کر عالمی ریکارڈ بنایا۔ جے پور کے سائمن سنگھ اسٹیڈیم اسٹیڈیم سے لے کر راجستھان کے تمام 33 اضلاع میں صبح کے وقت حب الوطنی کے گیت گونج اٹھے۔ جمعہ کی صبح 10:15 سے 10:40 تک، ریاست بھر میں ایک کروڑ اسکولی بچوں نے مل کر حب الوطنی کے گیت گائے۔Students Set world Record of Singing Patriotic Songs

Etv Bharat
Etv Bharat

جے پور: راجستھان میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت آج تقریباً ایک کروڑ اسکولی بچوں نے حب الوطنی کے نغمے گاکر عالمی ریکارڈ بنایا۔ اس موقع پر صبح 10:15سے10:40منٹ تک ریاست بھر میں تقریباً ایک کروڑ اسکولی بچوں نے ایک ساتھ حب الوطنی کے نغمے گائے۔Students Set world Record of Singing Patriotic Songs

اس درمیان خاص پروگرام جے پروگرام جے پور کے سائمن سنگھ اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا، جس میں وزیر اعلی اشوک گہلوت نے شرکت کی۔ اس درمیان وزیر تعلیم بی ڈی کلا بھی موجود تھے۔ اس پپروگرام میں 25ہزار سے زیادہ اسکول کے بچوں نے حصہ لیا اور حب الوطنی کے نغمے گائے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری اسکول ایجوکیشنل ڈیپارٹمنٹ پون کمار گوئل کے مطابق ریاست کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کی جماعت 9ویں سے12ویں تک پڑھنے والے تقریبا ایک کروڑ بچوں نے ایک ساتھ 25منٹ تک حب الوطنی سے جڑے چھ نغمے گائے۔بچوں نے ریاست میں اس درمیان ایک ہی وقت پر ایک سر،لئے اور تال کے ساتھ ان حب الوطنی نغموں کو گایا۔

انہوں نے بتایا کہ طلباء میں حب الوطنی کے جزبہ کو پیدا کرنے کے مقصد سے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت ریاست کے سبھی سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں میں ایک ساتھ حب الوطنی نغموں کو گروپ میں گانا گایا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گہلوت نے کہا کہ ملک کا قومی پرچم سب سے پہلے پنڈت جواہر لال نہرو نے 31 دسمبر 1929 کو لہرایا تھا اور یہ ہمارا فرض ہے کہ آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر گھر پر ترنگا لہرا کر حب الوطنی کو مضبوط کریں۔ آئیے ہم سب اپنے گھروں پر ترنگا لہرا کر دنیا کو یہ پیغام دیں کہ بھارت میں حب الوطنی کا منفرد جذبہ موجود ہے۔

گہلوت نے کہا کہ ملک نے گزشتہ 75 برسوں میں بے مثال ترقی کی ہے۔ جہاں آزادی کے وقت ملک میں سوئیاں بھی نہیں بنتی تھیں، آج بھارتی مصنوعات پوری دنیا میں برآمد ہو رہی ہیں۔ ایمس، آئی آئی ایم ، آئی آئی ٹی جیسے ادارے اپنی معیاری تعلیم کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ پانی، بجلی، تعلیم، صحت سے لے کر سائنس اور تکنیکی تعلیم جیسی بنیادی سہولیات تک ملک نے بہت ترقی کی ہے۔ بڑے ڈیموں کی تعمیر سے کسانوں کو آبپاشی کا پانی ملا ہے اور ان کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔ پڑوسی ممالک کے برعکس ملک میں جمہوریت کی جڑیں گزشتہ 75 برسوں میں مسلسل گہری ہوئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آزادی کے 75ویں سال میں راجستھان تعلیم اور صحت کے میدان میں ایک ماڈل ریاست کے طور پر ابھرا ہے۔ مہاتما گاندھی انگلش میڈیم اسکولوں سے غریب طلباء کو مفت انگریزی تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چرنجیوی یوجنا کے تحت عام لوگوں کو مہنگے سے مہنگا علاج مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ریاست کے عوام سے آپسی محبت اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن اور بھائی چارے کی عدم موجودگی میں ترقی رک جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ذاتوں، مذاہب اور مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کو متحد رہنا چاہئے اور عزت و وقار کے ساتھ ملک کا ترنگا پرچم لہرانیں۔

یہ بھی پڑھیں: Azadi ka Amrit Mahotsav: جموں کے جمعیت المدینہ مدرسہ میں قومی پرچم لہرایا گیا

یو این آئی

Last Updated : Aug 12, 2022, 10:54 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.