ETV Bharat / state

اجمیر: چوری کے الزام میں ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 5:30 PM IST

ریاست راجستھان کے اجمیر میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایک شخص کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار ہے۔

one accused person arrested in ajmer
اجمیر: چوری کے الزام میں ایک شخص گرفتار

اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے ایس ایچ او شمشیر خان نے بتایا کہ کوٹہ کے رہنے والے شکتی سنگھ راوت کو دھوکہ دیہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اجمیر: چوری کے الزام میں ایک شخص گرفتار

متاثرہ ونیت ریان والا نے شکتی سنگھ کے خلاف پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کے الزام میں شکایت درج کروائی تھی۔

اس معاملے میں اجمیر کے آئی جی ہوا سنگھ گھمریہ کے حکم پر اس معاملے کی تحقیقات تھانہ انچارج کو دی گئی تھی۔

تحقیقات کے دوران ملزم شکتی سنگھ راوت کے خلاف الزام ثابت ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ شکتی سنگھ کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔

پولیس اس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:عوام کو آئینی حقوق سے آگاہ کرنے کے لیے ڈانڈی یاترا

شکتی سنگھ کے خلاف 22 مئی 2020 کو کرسچن گنج پولیس اسٹیشن شکایت درج کروائی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم شکتی سنگھ راوت کا پنچیل نگر میں کار سروس سینٹر ہے۔

شکتی سنگھ نے ونیت ریان والا کو پرانی کار کی خریداری کا سودا کرنے پر راضی کیا۔

ملزم کے کہنے پر ونیت ریان والا نے 7 پرانی گاڑیاں خریدیں، اور 15 لاکھ روپے ادا کیے۔

تاہم شکتی سنگھ راوت نے دھوکہ دیہی سے ان گاڑیوں کو بیچ دیا اور رقم لے کر ہضم کر گئے۔

فلحال پولیس نے شکتی سنگھ سے تفتیش شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ شہر میں پولیس کی جانب سے مسلسل بدعنوانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.