ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آج دسہرے کے روز آر ایس ایس تنظیم کا یوم تاسیس منایا گیا۔
اس موقع پر کئی پروگرام منعقد کئے گئے۔ اس درمیان آر ایس ایس تنظیم کی جانب سے ریاست بھر میں جلوس نکالا گیا۔
دارالحکومت جے پور میں نو الگ الگ جگہوں پر جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں شرکت کرنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں آر ایس ایس کارکنان شامل ہوئے.
جلوس کے درمیان سبھی کارکنان ایک ہی صف میں چلتے ہوئے نظر آئے۔
وہی جلوس میں بینڈ باجے کا استعمال کرتے ہوئے ایک گانا بھی بجایا جا رہا تھا۔ جلوس کے درمیان راستے میں تنظیم کے حق میں نعرے بازی بھی کی جارہی تھی.
وہی جلوس کا راستے میں الگ الگ تنظیموں اور سوسائٹی کی جانب سے استقبال بھی کیا گیا۔ تنظیموں کے کارکنان اپنے ہاتھ میں پھول لے کر جلوس کا استقبال کرتے ہوئے نظر آئے۔
رام نواس گارڈن میں آر ایس ایس کے ذمہ داروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'موجودہ وقت میں آر ایس ایس کی ملک بھر میں 800000 گروپ الگ الگ جگہوں پر کام کر رہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کی 'ہمارا مقصد ہندو قوم کو ایک پلیٹفرم پر لانا ہے۔ مہمانوں نے کہا کے سال 1925 میں آر ایس ایس تنظیم کی تاسیس کی گئی تھی۔'