جے پور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع شہید اسمارک پر آج راجستھان کے ہسپتالوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے نرسنگ ملازمین نے اپنی ملازمت کو مستقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج Nursing Staff Protest in Jaipur کیا۔
اس سلسلے میں نرسینگ ملازمین کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو برس سے راجستھان کے دیگر ہسپتالوں میں ہم اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لیکن راجستھان حکومت نہ تو ہماری تنخواہ میں اضافہ کررہی ہے اور نہ ہی ہمیں مستقل کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:
وہیں کئی عہدیداران کا کہنا ہے کہ راجستھان حکومت نے انتخابی منشور کے ذریعے ہم لوگوں سے یہ وعدہ کیا تھا کہ ریاست میں حکومت بننے کے بعد سبھی نرسنگ ملازمین کو مستقل کر دیا جائے گا، لیکن اب تک کچھ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے آج نرسنگ ملازمین راجستھان حکومت کے خلاف احتجاج Nursing workers protest against government کررہے ہیں۔