اجمیر شریف درگاہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی میں کافی عرصے سے کسی بھی طرح کی فلم کی شوٹنگ پر پابندی عائد ہے۔
درگاہ شریف میں فلم بابو بھائی جان کی شوٹنگ ہوئی جو کہ اڑیہ فلم یونٹ کی جانب سے کی گئی اور کچھ مناظر بھی فلمائے گئے۔
وہیں درگاہ کمیٹی نے اڑیہ فلم یونٹ کو نوٹس جاری کرکے انہیں طلب کیا اور اڑیہ اداکارہ شیوانی سنگیتا نے معافی مانگیں۔
وہیں فلم اداکارہ نے صحافیوں سے بات چیت کی اور کہا کہ ہم یہاں شوٹنگ کے لیے آئے ہیں جس پر تنازع ہوگیا تھا جس کے بعد اڑیہ اداکارہ کو معافی مانگنی پڑی اور ساتھ ہی اس بیان کی وضاحت بھی کرنی پڑی۔
اداکارہ شیوانی سنگیتا نے واضح کیا کہ ان کے بیان سے لوگوں کو غلط فہمی ہوئی ہے انہوں نے اجمیر شریف میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم یہاں راجستھان شوٹنگ کے لیے آئے ہیں۔ جب کہ وہ درگاہ پر چادر چڑھانے اور فلم کی کامیابی کے لیے دعا مانگنے آئی تھی۔
درگاہ کمیٹی نے بھی فلم یونٹ سے بات چیت کی جس پر فلم یونٹ کی جانب سے وضاحت کی گئی انہوں نے فلم کی شوٹنگ نہیں کی ہے اور نا ہی فلم میں یہاں کے مناظر دکھائے جائے گے۔