راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے یہ نوٹس راجستھان مسلم پریشد کی جانب سے وقف بورڈ کے اعلی ذمہ داروں کو دی گئی شکایت کے بعد دیا گیا ہے۔
راجستھان وقف بورڈ کی جانب سے مسلم مسافرخانہ کمیٹی کو دیے گئے نوٹس میں یہ کہا گیا ہے کہ آپ کی کمیٹی کی جانب سے جو وقف بورڈ کو خط لکھا گیا ہے اس میں لفٹ سے متعلق خرچ اور تخمینہ نہیں بتایا گیا ہے۔ اسی لیے تعمیری کام مکمل کرنے سے پہلے نقشہ اور خرچ کا پورا بیورہ بورڈ کو بھیجا جائے۔
کمیٹی کی جانب سے جب یہ پوری معلومات بھیجی جائے گی اس کے بعد میں میٹنگ میں تمام چیزوں کو نظرثانی کی جائے گی۔ جب تک بورڈ کی جانب سے اجازت نہیں دی جاتی تب تک لفٹ کا تعمیری کام شروع نہیں ہو سکے گا۔