ETV Bharat / state

شب برات کے موقع پر سامان نہ ملنے سے عوام پریشان

جئے پور کے رام گنج علاقے میں اس وقت کرفیو نافذ ہے ضلع کلیکٹر کی جانب سے چند دکانوں کہ ذریعے گھر تک سامان پہنچانے کے انتظامات کو لے کر آرڈر جاری کیے گئے لیکن اس کے باوجود عوام کو کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

شب برات کے موقع پر سامان نہیں ملنے سے عوام کو پریشانی

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 2:27 PM IST

ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ ہے اور جہاں پر کورونا وائرس کے مریض سامنے آرہے ہیں ان علاقوں میں حکومت کی جانب سے کرفیو بھی نافذ کیا گیا ہے۔

جس میں ریاست کے دارالحکومت جئے پور کا رام گنج علاقہ بھی شامل ہے، ایسے میں یہاں پر جئے پور کلیکٹر کی جانب سے چند دکانداروں کو صارفین کے گھر تک سامان پہنچانے کے آرڈر بھی جاری کیے گئے ہیں۔

شب برات کے موقع پر سامان نہیں ملنے سے عوام کو پریشانی

لیکن ان دکانوں کو نہ ہی کھولا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی طرح کا سامان گھروں تک پر پہنچایا جا رہا ہے، ایسے میں آج شب برات کے موقع پر عوام کے درمیان ایک بڑی پریشانی آ چکی ہے کیونکہ انہیں ضروری سامان نہیں مل پارہا ہے۔

ایسے میں مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ انھوں نے کئی بار ضلع کلیکٹر کی جانب سے جن دکانداروں کے نمبر جاری کیے گئے ہیں اس پر رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انھیں یہ جواب آیا کہ رام گنج علاقے میں سامان نہیں پہنچایا جائے گا۔

مقامی باشندوں کا الزام ہے انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئے نمبرات پر جب فون کیا گیا تو دکانداروں نے جواب دیا کہ اگر صارف کم از کم پانچ ہزار روپئے کا سامان خریدے گا تب ہی انھیں سامان پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ راجستھان کے دارالحکومت جئے پور کے اس رام گنج علاقے میں ہی کورونا وائرس مریضوں کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.