ETV Bharat / state

نمبارام ہر طرح سے تعاون کرنے کے لیے تیار: آر ایس ایس - نمبارام معاملہ

اینٹی کرپشن بیورو ( اے سی بی) کی جانب سے آر ایس ایس کے عہدیدار نمبارام کو کرپشن کے ایک معاملے میں ملزم بنایا ہے۔ آر ایس ایس نے اس معاملے میں اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ نمبارام تفتیش میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔

نمبارام ہر طرح سے تعاون کرنے کے لیے تیار: آر ایس ایس

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 7:30 PM IST

جے پور کے اینٹی کرپشن بیورو ( اے سی بی) کی جانب سے کی جا رہی کارروائی کے دوران آج آر ایس ایس کی جانب سے پریس نوٹ جاری کیا گیا۔ آر ایس ایس نے کہا ہے کہ بی وی جی کمپنی کے عہدیدار نمبارام کے پاس "پرتاپ گورو سینٹر" ادے پور میں اپنے سی ایس آر فنڈ کا تعاون کرنے کے لیے تجویز لے کر آئے تھے۔

نمبارام ہر طرح سے تعاون کرنے کے لیے تیار: آر ایس ایس
نمبارام ہر طرح سے تعاون کرنے کے لیے تیار: آر ایس ایس

نمبارام نے ان سے کہا تھا کہ وہ سینٹر کا دورہ کریں اور وہاں کی جو ضروریات ہیں اس کو سمجھ کر اگر صحیح لگے تو اس میں تعاون کریں۔ پریس نوٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے دورے سے متعلق تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن وہ وہاں پر نہیں گئے۔

مزید پڑھیں:

اس لیے سی ایس آر فنڈ سے کسی طرح کے تعاون کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ پریس نوٹ میں نمبارام کو اچھا انسان قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو ان سے جس طرح بھی پوچھ تاچھ کرنا چاہے کر سکتی ہے۔ وہ ہر طرح سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.