انہوں نے سبھی ڈرگس کنٹرول افسروں یا میڈیکل انسٹی ٹیوٹس کے انچارجوں کو بھی ہر روز اس اطلاع کو اپنے ضلع کے چیف میڈیکل افسر کو مہیا کرانے کی ہدایت دی ہے تاکہ محکمے کی ٹیم کے ذریعہ ایسے افراد سے رابطہ کرکے اسکریننگ اور جانچ وغیرہ کی کارروائی کی جاسکے۔
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ فلو اور کورونا وائرس انفیکشن کی شروعاتی علامات(کھانسی،زکام ،گلے میں خراش اور بخار)بادی النظر میں ایک سی ہیں۔
ریاستی حکومت کے سامنے یہ بات آئی ہے کہ حالیہ حالات میں سماجی قرنطینہ کا خدشہ ،کورونا انفیکشن کے بارے میں افواہ اور کوروناکی.
جانچ کے تئیں جھجھک کی وجہ سے ان علامات سے متاثر کچھ لوگ میڈیکل انسٹی ٹویٹ میں نہ جاکر آس پاس کے میڈیکل اسٹورسے دوا بغیر ڈاکٹر سے مشورہ کئے لے رہے ہیں۔