ETV Bharat / state

BJP Minority Leader Visit Ajmer بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی چئیرمین کا دورہ اجمیرشریف - خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے نیشنل چیئرمین جمال صدیقی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ پر حاضری دی۔ انہوں نے درگاہ پر چادر چڑھانے کے دوران ملک میں امن و امان کے لئے دعا کی۔

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی چئیرمین کا دورہ اجمیرشریف

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 6:54 PM IST

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی چئیرمین کا دورہ اجمیرشریف

اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی مشہور صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے نیشنل چیئرمین جمال صدیقی نے حاضری دی ۔اس موقع پر جمال صدیقی نے میڈیا سے روبرو ہوتے ہوئے مودی حکومت کی جم کر تعریف کی۔

بی جے پی کے رہنما نے اقلیتوں سے بی جے پی سے جڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں مسلمانوں کی سب سے زیادہ ترقی مودی کی حکومت میں ہوئی ہے ۔ اسی طرح جمال صدیقی نے پی ایم نریندر مودی کے پھر سے وزیراعظم بنے کی دعا بھی کی ہے۔

میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے جمال صدیقی نے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کی جب کر تعریف کی اور کہا کہ مودی کی قیادت میں مسلم طبقہ ملک میں تعلیم اور تجارت میں ترقی کر رہی ہے۔ ایسے میں مسلم نوجوانوں کو بھی بی جے پی اقلیتی مورچہ کے معرفت جوڑا جا رہا ہے۔

بی جے پی کے رہنما جمال صدیقی نے کہا کہ ملک میں 14 فیصد مسلم ہے ۔انہیں حکومت کی جانب سے دی جا رہی اقلیتی اسکیم کے تحت 32 فیصد فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اسی درمیان انہوں نے کانگرس پر نقطہ چینی کرتے ہوئے بھی کہا کہ کانگرس نے ہمیں شاہ مسلمانوں کو غریب بنا کر رکھا اور انہیں کوئی خاص فائدہ پہنچنے نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Urs Shareef خواجہ غریب نوازؒ کے دو مریدین کا عرس

جمال صدیقی نے کہا کہ راجستھان کی 40 ودھان سبھا سیٹوں پر بذریعہ مودی متر تنظیم کے معرفت مسلم سماج کو جوڑا جا رہا ہے, یہی وجہ ہے کہ مسلم اب بی جے پی اقلیتی مورچہ کہ معرفت جڑتے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.