ETV Bharat / state

Quality Education: 'اعلیٰ معیاری تعلیم کی روشنی سے قوم کی تعمیر'

راجستھان کے گورنر کلراج مشرا(Kalraj Mishra) نےتعلیم کے شعبے میں جدت کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے ہم ہنرمندی کی نشوونما، صلاحیت اور مہارت میں اضافہ اورعملی علم سے نوجوانوں کو خودکفیل بنانے کی سمت میں قدم بڑھا سکتے ہیں۔

author img

By

Published : Nov 25, 2021, 10:53 PM IST

Updated : Nov 25, 2021, 11:47 PM IST

اعلیٰ معیاری تعلیم کی روشنی سے قوم کی تعمیر

راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے کہا ہے کہ اعلیٰ معیار اور عملی تعلیم کی روشنی سے ہی صحیح معنوں میں قوم کی تعمیر ہوسکتی ہے۔ اس کے لیے طلبہ کو نظریاتی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تعلیم بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مشرا جمعرات کو راجسمند کے بلوٹا گاؤں میں موہن لال سکھاڈیہ یونیورسٹی ادے پور کے شری ناتھ پیٹھ سینٹر آف ایکسی لینس کے سنگ بنیاد کے بھومی پوجن پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم انسانیت کی صفات سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ عملی بھی ہونی چاہیے۔ اس میں ہمارے فن، ثقافت، فلسفہ کا امتزاج ہونا چاہیے جس سے بنی نوع انسان کی فلاح ممکن ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:Rajasthan Exams: امتحانات کی تاریخ کا اعلان، اردو کتابیں کی عدم دستیابی سے طلبا پریشان

مشرا نے اس موقع پر تعلیم کے شعبے میں جدت کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے ہم ہنرمندی کی نشوونما، صلاحیت اور مہارت میں اضافہ اورعملی علم سے نوجوانوں کو خودکفیل بنانے کی سمت میں قدم بڑھا سکتے ہیں۔

انہوں نے اس کے لیے تمام یونیورسٹیوں کو اس سمت میں کام کرنے کی ضرورت بتائی۔ انہوں نے کہا کہ نظام تعلیم ایسا ہونا چاہیے کہ طلبہ اپنی ذہنی و فکری سمیت ہمہ گیر ترقی سے ملک کے ذمہ دار شہری بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عورت کی طاقت قوت برداشت کامظہر، ہنر مندی اور بہت سی خوبیوں سے بھرپور ہوتی ہے۔ انہوں نے خواتین کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔

یواین آئی

Last Updated : Nov 25, 2021, 11:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.