اجمیر:ریاست راجستھان میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہے۔کانگریس اور بی جے پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ریاست کی سیاست میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے کچھ پتہ نہیں ہے۔ آئندہ انتخابات کے مد نظر ایسا ہی ایک معاملہ ضلع ناگور میں دیکھنے کو ملا , جہاں ناگور شریف کی بڑے پیر صاحب کی درگاہ کے گدی نشین نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔
درگاہ بڑے پیر صاحب کے بزرگ سید صداقت علی جیلانی کے فرزند اور جانشین سید سیف الدین جیلانی نے بروز پیر کو کھیونسار میں بی جے پی کی تبدیل" پریورتن سنکلپ یاترا" کے دوران منعقدہ میٹنگ میں کابینہ وزیر گجیندر سنگھ کھیونسر کی قیادت میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔ یہ رکنیت ناگور کے سابق ایم پی ڈاکٹر جیوتی مردھا نے دی جو حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Ajmer Sharif وزیر اعظم نریندرمودی کی تندرستی کے لئے خصوصی دعائیں
اس دوران ناگور کے ایم ایل اے موہن رام چودھری، اجمیر ایم ایل اے انیتا بھدیل، بی جے پی کے نوجوان لیڈر دھننجے سنگھ کھنوسار اور بی جے پی کے دیگر عہدیداران اور ناگور درگاہ بڑے پیر صاحب کے سجادہ نشین (گڈی پتی) سید صداقت علی جیلانی بھی موجود تھے۔قابل ذکر ہے کہ سویم سید صداقت علی جیلانی بھی 22 سال سے بی جے پی میں سابق کابینہ وزیر گجیندر سنگھ کے ساتھ رہے ہیں۔