جے پور میں آج میونسپل کارپوریش انتخابات میں صبح ساڑھے سات بجے سے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد ان تمام مسلم خواتین کے چہرے پر الگ ہی خوشی نظر آرہی ہے۔
اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کے لیے پہنچی مسلم خواتین نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ صبح ساڑھے سات بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی تھی ایسے میں ہم لوگ یہاں پر ووٹ دینے کے لیے پہنچے ہیں۔اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے ہم لوگوں کو کافی اچھا محسوس ہورہا ہے۔
خواتین ووٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے درمیان ووٹ ڈال کر کافی زیادہ سکون محسوس ہو رہا ہے، پہلے جس طرح سے اس کا ڈر نظر آتا تھا وہ یہاں پر نظر نہیں آرہا ہے، ہم ای ٹی وی بھارت کی ذریعہ خواتین سے یہی اپیل کریں گے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ووٹ کرے، کورونا وباء کے خطرے کے سوال پر ان خواتین کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کا کوئی بھی خطرہ یہاں پر نظر نہیں آرہا ہے۔
وہیں 3 بجے تک 49.46 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔جودھپور میں تین بجے تک 53.31 فیصد، کوٹا میں 51 فیصد اور جئے پور میں 46.99 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔وہیں راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کا کہنا ہے کہ تینوں نگر نگم میں کانگریس ہی فتح حاصل کریگی۔
واضح رہے کہ جے پور، جودھپور اور کوٹہ نگر نگم انتخابات کے لیے آج پہلے مرحلے میں 16 لاکھ سے زیادہ ووٹرز اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے 951 امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ محفوظ کریں گے۔ انتخابات کے نتائج 3 نومبر کو جاری ہوں گے۔جے پور میں 430، جودھپور میں 296 اور کوٹہ میں 225 امیدوار سمیت کل 951 امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ آج یہ تمام ووٹرز کرنے جا رہے ہیں۔