ETV Bharat / state

جے پور: ہونہار طلبہ میں انعامات تقسیم - اردو نیوز جے پور

جے پور کے سندھی کیمپ علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں 10 ویں اور 12 ویں کے اچھے نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے سرفراز کیا گیا۔

muslim teli mahapanchayat distributed prize of talented students in jaipur
ہونہار طلبہ کو انعامات تقسیم
author img

By

Published : Jan 24, 2021, 6:16 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں مسلم تیلی مہا پنچایت کی جانب سے ہونہار طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گیے۔

تقریب کے مہمان خصوصی راجستھان اردو اکادمی کے سابق چیئرمین اشرف علی خلجی رہے۔ وہیں انعامات حاصل کرنے والے طلبہ بہت خوش تھے۔

دیکھیں ویڈیو

اس پروگرام میں آئے ہوئے مہمانوں نے اپنے خطاب میں تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں تعلیم کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہے، اگر آج ہمارے اندر تعلیم نہیں ہے تو ہم ایک زندہ لاش بن کر اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

منصوری تیلی برادری کے صدر عبدالطیف آر کو نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ آج ہماری برادری کی جانب سے ان طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا، جنہوں نے اچھے نمبرات حاصل کیے۔ یہ انعامات بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دیے گئے، تاکہ آگے چل کر اور اچھا کریں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ہماری تنظیم کی جانب سے سرٹیفکیٹ، میڈل اور رقم دے کر بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

muslim teli mahapanchayat distributed prize of talented students in jaipur
ہونہار طلبہ کو انعامات تقسیم

اس پروگرام میں جے پور، جودھپور، ادے پور، ناگور سمیت راجستھان کے تمام اضلاع سے ہونہار طلبہ نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

شاہنواز حسین نے خواجہ معین الدین کے درگاہ کی زیارت کی

پروگرام میں کانگریسی رہنما ارچنا شرما، جاوید گوری، اصغر علی، حاجی انا چھوٹو خان، فاروق آفریدی دیگر لوگ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.