ریاست راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں مسلم اسکول کو قُرق کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
جئے پور کورٹ کی جانب سے اسکول کو قُرق کرنے کا حکم آیا ہے۔
قُرق کے حکم نامہ کے بعد مسلم اسکول کو چلانے والی 'انجمن تعلیم المسلمین' سوسائٹی کے سیکریٹری کو جے پور کے رجسٹرار نے طلب کیا ہے۔
رجسٹرار نے سیکریٹری ڈاکٹر حبیب کو 18 ستمبر کو رجسٹرار دفتر میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔
رجسٹرار نے حبیب کو وہ تمام کاغذات اپنے ساتھ لے کر آئیں، جس بنیاد پر اسکول چل رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے بھارت کے نمائندے ڈاکٹر حبیب سے بات چیت کرنا چاہی تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کی گفتگو سے انکار کر دیا۔
وہیں اسکول کو کورٹ کی جانب سے قُرق کرنے کے حکم آنے کے بعد یہاں پر تعلیم حاصل کرچکےسابق طلباء کی جانب سے رجسٹرار کو ایک میمورینڈم بھی دیا گیا ہے، جس میں اسکول کے بارے میں تفصیل دی گئی ہے۔