ETV Bharat / state

راجستھان ضمنی اسمبلی اںتخابات: مسلم تنظیمیں کانگریس پر برہم

راجستھان میں تین اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ وہیں مسلم تنظمیوں نے عوام سے کانگریس کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

کانگریس کو ووٹ نہ دینے کی اپیل
کانگریس کو ووٹ نہ دینے کی اپیل
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 9:56 AM IST

ریاست راجستھان میں تین اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر مسلم تنظیموں نے نیا لائحہ عمل تیار کیا ہے۔

ضمنی اسمبلی انتخابات جہاں ایک طرف پوری کانگریس حکومت اور بی جے پی سڑکوں پر ہے تو وہیں دوسری جانب مسلم تنظمیں عوام سے یہ اپیل کررہی ہیں کہ وہ کانگریس کو ووٹ نہ دیں۔

مسلم تنظیموں نے کانگریس کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کی

واضح رہے کہ راجستھان کے سوجان گڈھ، سہاڑا اور راجسمند میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔

راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ریاستی صدر سید مسعود اختر نے کہا کہ 'میں راجستھان کے مسلم عوام سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ تمام لوگ راجستھان کی برسراقتدار کانگریس حکومت کے خلاف ووٹ ڈالیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'اقلیتوں کے 99 فیصد ووٹ کانگریس کو ڈالے جاتے ہیں لیکن پھر بھی جس طرح سے راجستھان میں کانگریس حکومت اقلیتوں کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے وہ ناقابل برداشت ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'مدرسہ ٹیچرز سمیت تینوں اسمبلی کے رائے دہندگان سے یہی اپیل کرتا ہوں کہ وہ کانگریس کو ووٹ نہ دیں کیونکہ کانگریس نے لوگوں کے ساتھ میں جو بھی وعدہ کیا تھا ان وعدوں کو ابھی تک عملی جامہ نہیں پہنایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.