راجستھان کے مسلم سیاسی سماجی و مذہبی رہنماؤں کی جانب سے اپیل کی گئی کہ اس ماہ میں عبادت کا ثواب زیادہ ملتا ہے اس لیے حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں عبادت کرنی ہے اور اس مہلک بیماری سے نجات کے لیے خاص طور پر دعا کرنا ہے۔
انہوں نے لوگوں سے کہا کہ جو لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہیں ان افراد کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کا اہتمام کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ راجستھان میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اس بات کا ہمیں پورا خیال رکھتے ہوئے جو تراویح کی نماز مسجد میں ادا کرتے ہیں ان تمام نماز کو ہم گھروں میں ہی ادا کریں، ان تمام رہنماؤں کا یہی کہنا ہے کی بھارت کے قانون پر عمل کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے، اس لیے جو بھی قانون ہمارے لیے بنائے گئے ہیں اس کے تحت ہم عبادات کریں اور گھروں میں ہی رہیں، خاص طور پر جہاں پر کرفیو نافذ ہے ہم اپیل کرتے ہیں کی انتظامیہ پولیس کا تعاؤن کریں، حالانکہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آئندہ ہفتہ شروع ہوگا۔